احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کروانے والوں کیلئے5 اہم اعلانات


اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عوام کیلئے احساس ایمرجنسی کیش  پروگرام کے تحت 5 اہم اعلانات کردیے اور گزارش کی کہ پیغامات کوعوامی مفادمیں زیادہ سےزیادہ نشر کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کیلئے5اعلانات عوام کیلئےاہم ہیں، میڈیاسےالتماس ہےپیغامات کوعوامی مفادمیں زیادہ سےزیادہ نشر کریں۔

معاون خصوصی ثانیہ نشترنے اپنے ٹوئٹ کےذریعے پیغامات بھی شیئر کردیئے۔

احساس ایمرجنسی کیش کے حوالے سے مندرجہ زیل پانچ ضروری اعلانات عوام کی معلومات کیلیئے بہت اہم ہیں۔ تمام ٹی وی اور ریڈیو چینلوں سے التماس ہے کہ ان پیغامات کو عوام الناس کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ نشر کریں۔

گذشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا تھا کہ احساس پروگرام کےتحت پہلی کیٹگری میں 80 فیصدکام مکمل کرلیا گیا ہے اور دوسری کیٹگری میں کام شروع ہوچکا ہے جبکہ تیسری کیٹگری پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےتحت ملک بھر کےمستحقین میں رقوم کی تقسیم جاری ہے، گزشتہ چودہ روزکےدوران 50 لاکھ 75 ہزارخاندانوں میں ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا اور 80 لاکھ سے زائد لوگ اس وجہ سے مسترد ہوئے کیونکہ ایک خاندان سے چار سے چھ لوگوں نے رابطہ کیا تھا جبکہ 12ہزارسرکاری ملازمین کومسترد کیا گیا۔

خیال رہے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی تھی








شیئر کریں, پاکستان کی مدد کریں, اجر کمائیں




Submit Your Name & Email for Daily Updates”







SEE ALL JOBS PUBLISHED IN “APRIL 2020”

وزیر اعظم کویڈ19 فنڈ ویب پورٹل! اس پروگرام میں رجسٹریشن کا طریقہ کار , Prime Minister Covid 19 Fund Web portal Registration, Mazdoor Ka Ehsaas Program, How to Apply for Ehsaas Program, Prime Minister Relief Program

 مزدور کا احساس – وزیر اعظم کویڈ-19 ریلیف فنڈ رجسٹریشن   اگر آپکا روز گار موجودہ حالات میں متاثر ہوا ہے …
Read More

TPL Life Insurance Jobs, Avail a golden opportunity!, Become a TPL Life MUAVIN

What is TPL Life MUAVIN? Say good bye to waiting for an Interview call from a recruiter or the hassle …
Read More