2022 احساس تعلیمی وظائف
کیا آپ اپنے بچوں کیلیئے پرائمری، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
advanced-ads
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kfradmnii/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114کیا آپ اپنے بچوں کیلیئے پرائمری، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں مندرج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔
پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔
بمطابق احساس پالیسی، لڑکیوں کیلیئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے۔
احساس تعلیمی وظائف | لڑکوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم | لڑکیوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم |
پرائمری تعلیمی وظائف(کچی تا پانچویں جماعتوں کیلیئے) | ڈیڑھ ہزار روپے | دوہزار روپے |
ثانوی تعلیی وظائف(چھٹی تا دسویں جماعتوں کیلیئے) | ڈھائی ہزار روپے | تین ہزار روپے |
اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف(گیارہویں تا بارہویں جماعتوں کیلیئے) | ساڑھےتین ہزار روپے | چار ہزار روپے |
پروگرام میں تعلیمی وظائف پر مبنی مراعات لڑکیوں کیلیئے زیادہ رکھی گئی ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں ، خاص طور پر لڑکیوں کو سکول و کالج بھیجیں۔
لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول چھوڑنے کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے ، خاص طور پر اسکول دور ہونے اور دیگر متعلقہ اخراجات کی وجہ سے پانچویں سے آٹھویں جماعت میں لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی ہیں۔ گریجویشن بونس لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ لڑکیاں پرائمری تعلیم کے بعد ثانوی تعلیم بھی جاری رکھیں۔
وہ گھرانے جو احساس سروے کے ذریعے احساس کفالت میں اہل ٹھہرائے گئے ہیں، ان کے 4 تا 22 سال کی عمرکے بچے جوکچی تا بارہویں جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں، وہ تعلیمی وظائف میں مندرج ہوسکتے ہیں۔
پروگرام میں سرکاری سکولوں و کالجوں کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے منظورشدہ پرائیویٹ سکولوں و کالجوں کے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
اہل طلباء و طالبات کے سہ ماہی وظائف کی ادائیگی سکول یا کالج میں ان کی 70فیصد حاضری سے مشروط ہے۔
وظائف کی ا دائیگی بچوں کی ماؤں کو انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق پر مبنی احساس کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے ذریعے کی جاتی ہے۔
وہ اہل خواتین جو احساس کفالت کی رقم وصول کرنے کے بعد کفالت میں باضابطہ طور پر شامل ہو چکی ہیں وہ اپنے بچوں کو پروگرام میں رجسٹر کرواسکتی ہیں۔رجسٹریشن سارا سال جاری ہے۔
اندراج کے لیئے بچے کا ‘ب فارم’/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید ضروری ہیں ۔
اہل گھرانے اپنے بچوں کا اندراج احساس تعلیمی وظائف ایپ کے ذریعے خود کروا سکتے ہیںاپنے فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلیئے اس لنک پر جائیں۔
اس کے علاوہ اہل گھرانے رجسٹریشن کیلیئے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی احساس دفاتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ احساس تحصیل دفاترکے پتے اس لنک پر تلاش کریں۔
احساس تعلیمی وظائف کے دائراء کارمیں ملک کے تمام 160اضلاع شامل ہیں
0800-26477
Medical Officer / Demonstrator Jobs in Primary and Secondary Healthcare Department Punjab 2022 January Apply Online
Please visit the link below to Apply Online for Medical Officer / Demonstrator Jobs in Primary and Secondary Healthcare Department Punjab 2022 January:
09th, February 2022
PPSC Jobs 2022 January Apply Online
Please visit the link below to Apply Online for PPSC Jobs 2022 January Consolidated Advertisement No. 12/2022:
09th, February 2022
Finance Division intends to hire the services of professionals for its Economic & Financial Reforms Unit on contract basis initially for a period of 2 years in case of SPPS-I and 3 years in case of MP Scales. Extension will be subject to satisfactory performance and approval by competent authority as per rules. The terms and conditions as contained in Establishment Division’s O.M. dated 22.03.2019 (Appointment in SPPS), as amended from time to time, and MP Scale Policy, 2020 read with Finance Division’s O.M. dated 14.07.2017 (Revision of MP Scales), as amended from time to time, shall apply. The details of posts are as under:-
Please visit the link given below for more details and to download Prescribed Application Form, Details of required qualification and professional experience can be downloaded from the website of Finance Division:
URL: https://www.finance.gov.pk
09th, February 2022
(MUHAMMAD HAYAT) Section Officer (HR-IV) Room No. 129, “S” Block, Pak Secretariat, Finance Division, Islamabad