Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the advanced-ads domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kfradmnii/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
22nd December 2021 – (Search Daily Jobs)
(احساس تحفظ) What is Ehsaas Tahafuz Details Latest

کیا آپ بیماری کے علاج کیلیئے مالی مدد چاہتے ہیں؟

احساس تحفظ کے بارے میں جانیئے

احساس تحفظ سماجی تحفظ کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کے تحت مستحقین کوعلاج کے تباہ کن اخراجات سے بچانے کیلیئے انکو ہسپتال میں علاج کیلیئے یکمشت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اگر آپ کا مریض ہولی فیملی ہسپتال میں داخل ہے اور اسے علاج کیلیئے مالی امداد کی ضرورت ہے تو آپ 9سے 5بجے کے درمیان ان نمبروں پر رابطہ کریں۔
051-9203728, 051-9203732

فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس پر عملدرآمد ابھی صرف ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔ پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا

اہلیت کا معیار

وہ مستحق افراد جن کے پاس صحت سہولت کارڈ نہیں ہے اور جو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل ہیں وہ احساس تحفظ کیلیئے اہل ہیں۔علاج کی مالی امداد کیلیئے آپ صوبہ9 سےشام 5بجے کےدرمیان ان نمبروں پر رابطہ کریں

051-9203728, 051-9203732


احساس تحفظ میں شامل ہونے کا طریقۂ کار

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹروں یا ہسپتال میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔

پراجیکٹ کا عملہ درخواست دہندگان کی اہلیت اور ضرورت کو جانچنےکیلیئے بھرپور چھان بین کرتا ہے۔ شفافیت کے پیش نظر ساری جانچ پڑتال خود کار آئی ٹی نظام کی مدد سے کی جاتی ہے۔مستحق مریض کے علاج کے طے شدہ اخراجات کی ادائیگیوں اصلی بلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔علاج مکمل ہونے کے بعد تحفظ عملے کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون مریضوں سے اس سارے عمل کے بارے
میں ان کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔

فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی (پائلٹ) مرحلے میں ہے اور اس پر عملدرآمد ابھی صرف ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔ پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا


صحت سہولت کی معلومات


رابطہ کریں
051-9203728
051-9203732

SEE MORE JOBS HERE…..

[pt_view id=”dd5d2e121f”]
(احساس سروے) What is Ehsaas Survey, Details about Ehsaas NSER

کیا آپ احساس میں شامل ہونے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں؟

احساس سروے کے بارے میں جانیے

نئےصارفین کو احساس کفالت، نشوونما، وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل اور احساس کےدیگر پروگراموں میں شامل کرنے کیلیئےملک گیراحساس سروے اگست2021 میں مکمل ہو گا۔

احساس قومی سماجی و معاشی رجسٹری سروے پاکستان کا پہلا کمپیوٹرائزڈ سروے ہے۔ اس مکمل طور پرغیر سیاسی سروے کو شفاف اور غلطیوں سے پاک رکھنے کیلیئے اول تا آخر ڈیجیٹل نظام قائم کیا گیا۔

احساس سروے کے ذریعے ملک میں غریب و ضرورت مند گھرانوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ احساس سروے کا مقصد ملک کے غریب خاندانوں کے کوائف جمع کرنا ہے تاکہ حکومت پاکستان فلاحی منصوبے بہتر طور پر تشکیل دے اور حکومت کے وظیفے حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں۔

سروے کیلیئے بہت سی ایپس کا استعمال کیا گیاہے جو کہ سروے ٹیم کے ارکان کی اینڈرائڈ ٹیبلٹس پر سروے کے مقاصد کیلیئے نصب کی گئیں۔

سروے کی تیاری کیلیئے تکنیکی ٹیموں کو مختلف نوعیت کی ٹریننگ کروائی گئی جن میں ماسٹر ٹرینرز، ٹرینرز، اینیومیریٹرز اور سپروائزروں کی ٹریننگ کو مرکزی حیثیت حاصل رہی۔

احساس سروے کیلیئے گھر گھرجا کر کوائف جمع کرنے والی ٹیموں نے کاغذی فارموں کے بجائےاینڈرائڈ ٹیبلٹس پر گھرانوں کے اعداد وشمار جمع کیئے۔

سروے کے دوران آگاہی مہم چلائی گئی کہ جب سروےٹیم گھرآئے تو مستحق خاندان خود کو رجسٹر کروائیں اوراحساس سروے میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں۔

سروے مکمل ہونے پر رہ جانے والے گھرانوں کو احساس سروے میں شامل کرنے کے لیئے تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک ملک بھر میں فعال ہو چکے ہیں۔

اہلیت کا معیار جانیئے

ملک کے تمام گھرانے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ ہیں وہ احساس سروے میں شامل ہو سکتے ہیں۔

سروے مکمل ہونے پر رہ جانے والے گھرانوں کو احساس سروے میں شامل کرنے کے لیئے تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک ملک بھر میں فعال ہو چکے ہیں۔


رابطہ کریں
0800-26477

SEE MORE JOBS HERE…..

[pt_view id=”dd5d2e121f”]