(احساس کوئی بھوکا نہ سوئے) Details about Ehsaas Koye Bhooka Na Soye
کیا آپ ٹرک لنگر کے ذریعے کھانا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
:پروگرام میں شامل اضلاع
اسلام آباد
راولپنڈی
لاہور
فیصل آباد
پشاور
:اہلیت کا معیارجانیئے
احساس کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے ذریعے ان مزدوروں ، دیہاڑی داروں ، عمر رسیدہ افراد اور کم اجرت والے کاریگروں کو مفت کھانا تقسیم کیا جاتا ہے جو احساس پناہ گاہوں اور لنگر خانوں تک رسائی نہیں کرسکتے
:پروگرام کے بارے میں جانیئے
احساس کوئی بھوکا نہ سوئے ملک میں بھوک کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کا پروگرام ہے۔ یہ پروگرام احساس لنگر پالیسی کی توسیع ہے اور اس کا مقصد مقررہ ترسیل کے مقامات پرضرورت مند بالخصوص بھوکے افراد کو پکا ہوا کھانا تقسیم کرنا ہے۔ کھانے کی یہ سہولت مزدور افراد کیلیئے فراہم کی گئی ہے تاکہ عمر رسیدہ افراد، دیہاڑی داراور وہ خواتین اور بچےٹرک لنگر کے ذریعے مفت کھانا حاصل کر سکیں جو صنعتی علاقوں اور بس اسٹیشنوں کے قریب احساس لنگر خانوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فوڈ ٹرک کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں کھانا مفت فراہم جاتا ہے۔ کھاناٹرک میں پکایا، ذخیرہ اور تقسیم کیا جا تا ہے ۔تخمینے کے مطابق، ہر کھانے کا ٹرک روزانہ تقریبا روزانہ 1500سے 2000افراد کو کھانا فراہم کرتا ہے ۔کھانا دن میں دو مرتبہ ہفتے میں 7دن اور سال میں 365دن تقسیم کیا جا تا ہے۔
یکم جنوری 2021کو وزیر اعظم نے اپنے نئے سال کی قرارداد میں اعلان کیا تھا کہ اس سال احساس کے تحت ایک منصوبے پر عملدرآمد کیا جائیگا جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ملک میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔
پروگرام کا اجراء مارچ2021 میں راولپنڈی اسلام آباد سے کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ایک ماہ کے بعداپریل2021 میں پروگرام کا دائرۂ کار لاہور، پشاور اورفیصل آباد تک پھیلایا گیا۔
اگست 2021میں وزیراعظم نے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے دائرۂ کار کو بڑھانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور کیلیئے 4نئے کھانا بردار ٹرکوں کا افتتاح بھی کیا۔ کل ملا کر اب 7شہروں میں 16ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہورہی ہے۔
اکتوبر سے 29شہروں میں 40ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرۂ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔ملک گیر وسعت کے بعد روزانہ 40ہزار افراد اور سالانہ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔
مخیر حضرات وفلاحی اداروں کو اقدام میں شامل کرنے کیلیئے احساس کوئی بھوکا نہ سوئے عطیات فنڈ بھی قائم ہے۔
اس پروگرام کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری پر تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان بیت المال فوڈ ٹرکوں کے آپریشنز اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کھانے کی فراہمی کیلیئے ذمہ دار ہیں۔
DONATE FOR KOE BOOKHA NA SOYE: (عطیات جمع کروانے کی تفصیلات)
Walk in to ANY bank branch in Pakistan Donate by wire transfer:
Donate to “Koye Bhooka Na Soye (EKBNS) Fund - 2021” account
Account Title: Ehsaas: Koye Bhooka Na Soye (EKBNS) Fund- 2021
IBAN: PK64NPBA0002004170938488
SWIFT code: NBPAPKKAMBR
BANK: National Bank of Pakistan
Branch: Main Branch, I.I. Chundrigar Road, Karachi (0002)