(احساس تحفظ) What is Ehsaas Tahafuz Details Latest
کیا آپ بیماری کے علاج کیلیئے مالی مدد چاہتے ہیں؟
احساس تحفظ کے بارے میں جانیئے
احساس تحفظ سماجی تحفظ کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کے تحت مستحقین کوعلاج کے تباہ کن اخراجات سے بچانے کیلیئے انکو ہسپتال میں علاج کیلیئے یکمشت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اگر آپ کا مریض ہولی فیملی ہسپتال میں داخل ہے اور اسے علاج کیلیئے مالی امداد کی ضرورت ہے تو آپ 9سے 5بجے کے درمیان ان نمبروں پر رابطہ کریں۔
051-9203728, 051-9203732
فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس پر عملدرآمد ابھی صرف ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔ پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا
اہلیت کا معیار
وہ مستحق افراد جن کے پاس صحت سہولت کارڈ نہیں ہے اور جو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں داخل ہیں وہ احساس تحفظ کیلیئے اہل ہیں۔علاج کی مالی امداد کیلیئے آپ صوبہ9 سےشام 5بجے کےدرمیان ان نمبروں پر رابطہ کریں
051-9203728, 051-9203732
احساس تحفظ میں شامل ہونے کا طریقۂ کار
ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹروں یا ہسپتال میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔
پراجیکٹ کا عملہ درخواست دہندگان کی اہلیت اور ضرورت کو جانچنےکیلیئے بھرپور چھان بین کرتا ہے۔ شفافیت کے پیش نظر ساری جانچ پڑتال خود کار آئی ٹی نظام کی مدد سے کی جاتی ہے۔مستحق مریض کے علاج کے طے شدہ اخراجات کی ادائیگیوں اصلی بلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔علاج مکمل ہونے کے بعد تحفظ عملے کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون مریضوں سے اس سارے عمل کے بارے
میں ان کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔
فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی (پائلٹ) مرحلے میں ہے اور اس پر عملدرآمد ابھی صرف ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔ پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا