Ehaas Programme Daily Updates, Pakistan’s Poverty Alleviation Programme, #Ehsaas, #Ehsaas Survey, #Ehsaas Emergency Cash

احساس رجسٹریشن : انتظار فرمائیے

احساس رجسٹریشن ڈیسک ملک میں عارضی طور پر بند ہیں اور جلد عوام کی سہولت کیلیئے دوبارہ کھولے جائیں گے۔ جب ڈیسک کھلیں گے تو صارفین کوSMSپیغام کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ اسکےعلاوہ میں معلوماتی ویڈیو اور ڈیسکوں کے پتوں کی فہرست بھی جاری کروں گی۔


احساس پروگرام میں گھرانوں کو سروے ٹوکن کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھرانوں کے جمع کردہ کوائف کے ذریعے انکی اہلیت جانچنے کے بعد ہی شامل کیا جارہا ہے۔ ٹوکن صرف سروے شدہ گھرانوں کےذاتی ریکارڈ کیلیئے ہے

احساس رجسٹریشن ڈیسک تحصیل کی سطح پر کھولے جائیں گے۔


احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ

احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ کے فیز2 میں نئے شامل ہونے والےطلباء کو سکالرشپ کی تقسیم جاری ہے اور اگلے ہفتے مکمل ہو جائےگی۔اس ضمن میں تمام جامعات کو فیز2 کے نئے طلباءکی رقوم بھی منتقل ہو چکی ہیں۔ مزید تفصیلات طلباء اپنی جامعہ کے فنانشل ایڈ دفاتر سے حاصل کریں۔


احساس سروے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی احساس سروے پر لاہور میں پریس کانفرنس
احساس سروے ملک میں 95فیصد مکمل ہو چکا ہے، ڈاکٹر ثانیہ

احساس سروے کے ذریعے مستحق گھرانوں کی نشاندہی ہو رہی ہے تاکہ ان کو احساس کے پروگراموں میں شامل کیا جا سکے، ڈاکٹر ثانیہ

احساس سروے کو شفاف بنانے کیلیئے اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اول تا آخر فول پروف بنایا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ


احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم

احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم میں اہلیت کے بارے میں معلوم کرنے کیلیئے احساس کی جانب سے کوئی آن لنک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اہل گھرانوں کو8171سے رقم وصولی کے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں

احساس ایمرجنسی کیش فیز دوئم کی ادائیگیاں ملک میں جاری ہیں۔ گھرانوں کی نشاندہی احساس سروے کے مطابق ہو رہی ہے۔ اہل گھرانوں کو8171سے رقم وصولی کے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں


SEE MORE JOBS HERE…..