(احساس کفالت برائے خصوصی افراد) Ehsaas Kafalat for Special Persons
کیا آپ احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے وظائف حاصل کرنا چا ہتے ہیں؟
:پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار جانیئے
احساس کفالت برائے خصوصی افراد میں شامل ہونے کیلیئے خصوصی افراد نادرا میں اپنا اندراج کروائیں اور جب احساس سروے ٹیم گھر پر آئے تو اپنے گھرانے کو رجسٹر کروائیں۔ احساس کفالت میں خصوص افراد کے مستحق خاندانوں کو تمام اضلاع میں احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔ مستحق گھرانوں کی نشاندہی کا عمل احساس سروے کے ذریعے جون تک جاری ہے۔
نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے خصوصی افراد کی توثیق کی جائے گی ۔صرف نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق خصوصی فردکہلانے والے افراد کو ہی اہل قرار دیا جائے گا ۔ مستحق خاندان جلد ازجلد خصوصی افراد کا نادرا ڈیٹا بیس میں اندارج کرائیں اور نادرا کا خصوصی افراد کا کارڈ بنوائیں تاکہ وہ وظیفے کے حصول کیلئے اہل ہوں۔
جیسے جیسے مستحق خصوصی افراد کا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ہوتا جائے گا ان کے خاندان کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کے لیئے مطلوبہ کوائف نادرا کے ذریعے احساس انتظامیہ تک پہنچ جائیں گے۔
جن اہل خصوصی افراد کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ کارڈ موجود ہیں ان کو نادرا میں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
موجودہ کفالت ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی چونکہ ادائیگی کا نظام بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ہے، لہٰذا احساس کفالت کی ادائیگی کے قواعد کے مطابق خصوصی افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔
:اہلیت کا معیارجانیئے
ا 70 لکھ خاندان جو فی الحال احساس کفالت پروگرام کے تحت اہل ہیں ان کی غربت کی درجہ بندی کی حد 29ہے ۔اس درجہ بندی کا تعین پراکسی مینز ٹیسٹ (Proxy Means Test)کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ نئی احساس کفالت پالیسی برائے خصوصی افراد کے تحت کم از کم ایک خصوصی فرد کے حامل گھرانے کیلئے اس حد کو بڑھا کر 37کیا گیا ہے۔ یہ گھرانے اب احساس کفالت کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ فی خاندان ایک وظیفے کا اہل ہوگا۔
:پروگرام کے بارے میں جانیئے
احساس کفالت سماجی تحفظ پر حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظائف اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت شامل ہے
دسمبر 2020 کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے احساس کفالت پالیسی میں توسیع کی گئیi3 ہے۔ خصوصی افراد کی بہتری کیلئے خصوصی فرد کے حامل ہر خاندان کو کفالت کے ذریعے 2000روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا ۔
احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے ذریعے ملک بھر میں کم از کم ایک خصوصی فرد کے حامل20 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔ احساس معاشرے کے خصوصی افراد کو پیچھے نہ چھوڑنے اور انہیں مساوی مواقعوں تک رسائی کی حکمت عملی اپنانے پر یقین رکھتا ہے ۔