فحاشی کے خلاف آزادی کی جنگ.introduction. 6

نشر مکرر (قسط نمبر 6)
السلام علیکم
نوٹ: (یہ قسط تمام ریبوٹرز کے لئے کارگر ہے اور بالخصوص پہلے سٹیج والوں کے لئے ہے)
اگر آپ نے ابھی تک نوفیپ سٹریک(برائی سے بچنے کا چیلنج) شروع نہیں کی تو اس قسط کو دھیان سے پڑھیے۔ یہ پہلے سات دن گزارنے کی ورک گائیڈ ہے۔
نوفیپ_کے_سٹیجز_کیا_ہیں
عام طور پر نئے ریبوٹرز (چیلنج شروع کرنے والے) سمجھتے ہیں کہ شاید نوفیپ سٹریک میں 90 دن تک ہماری ایک جیسی حالت رہے گی۔ لیکن ایسا بلکل بھی نہیں۔ نوفیپ کے مختلف سٹیجز سے گزرتے ہوئے اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ کبھی ارجز (شہوت) بہت ستاتی ہیں تو کبھی بلکل ہی ختم ہو جاتی ہیں۔ کبھی انسان بہت طاقت محسوس کرتا ہے تو کبھی شدید کمزوری۔ اسی لئے نوفیپ کے سفر کو مختلف دورانیوں/ سٹیجز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ آپ جس سٹیج میں ہیں اس کو اچھی طرح سمجھ کر آگے بڑھ سکیں۔
👈نوفیپ میں کامیاب ہونے والے ہزاروں ریبوٹرز ان سٹیجز سے گزر کر آئے ہیں اور انہوں نے اپنے تجربات ویب سائٹس پر شیئر بھی کیے ہیں۔ اگر آپ ان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو نو فیپ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
اکثر ری بوٹرز ان سٹیجز کے بارے میں نہیں جانتے اور ناسمجھی یا ڈر کی وجہ سے ریلیپس کر بیٹھتے ہیں ۔ لہذا بہتر ہے رہے گا کہ آپ نوفیپ کے تمام سٹیجز (مرحلوں) کو اچھی طرح سمجھیں اور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ اس دوران کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ان سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔یہ قسط نوفیپ کے پہلے سٹیج کے بارے میں ہوگی۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ کہ اس قسط میں پہلے سٹیج کے متعلق ضروری چیزیں کور ہو جائیں۔
پہلا سٹیج :  
نوآموز:
STAGE 1:
THE BEGINNERS:
#پہلے_سٹیج_کا_ایک_جائزہ
اس کا دوسرا نام ایکسائٹمنٹ پیریڈ ہے۔اس سٹیج (مرحلے) کا دورانیہ سات سے دس دن کا ہوتا ہے۔ ایک ہفتے کا یہ مرحلہ نوفیپ کا سب سے خطرناک پیریڈ ہوتا ہے کیونکہ اس سٹیج میں آپ کو ارجز (شہوت/ خواہش نفس/ پی ایم او کی خواہش) بہت تنگ کرتی ہیں۔ اسی لئے اس پیریڈ میں ریلیپس ہونے کے چانسس سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ جو لوگ پہلی بار نوفیپ شروع کرتے ہیں، ان کی اکثریت اسی پیریڈ میں ریلیپس کرتی ہے۔
👈جب آپ پہلا دن کامیابی سے گزارتے ہیں تو آپ کو بڑا مزا آتا ہے اور لگتا ہے کہ آپ یہ سارا سفر کامیابی سے گزار دیں گے۔ لیکن جونہی آپ تیسرے چوتھے دن پر پہنچتے ہیں تو ارجرز آپ کو بہت شدت کے ساتھ ستانے لگتی ہیں۔ پہلے ہفتے کے اختتام تک آپ کی ارجز کے ساتھ زبردست لڑائی ہوتی ہے۔ اگر آپ اگلے سٹیج پر پہنچنا چاہتے ہیں تو  آپ کو ان ارجز کو شکست دینی پڑتی ہے۔
#ایجنگ_ایک_خطرناک_چیز
ارجز اس وقت اپنی انتہا کو پہنچ جاتی ہیں جب آپ ایجنگ کرتے ہیں۔ یاد رکھیں اگر آپ ایجنگ کرتے ہیں تو اس کا حتمی  نتیجہ ریلیپس ہے۔ ایجنگ کرنے سے زیادہ تر ری بوٹرز کا تین دن بعد ریلیپس ہوجاتا ہے۔
(اگر آپ کو ایجنگ کا نہیں پتا تو قسط نمبر تین پڑھیں۔)
👈 آپ پہلے سٹیج کو اولمپکس کا میدان سمجھیں جہاں سے جیت کر آپ کو میڈل کے طور پر ارجز کو شکست دینے کا سرٹیفیکیٹ ملتا ہے۔
👈پہلا ہفتہ ایک پہاڑ پر چڑھائی کی طرح ہوتا ہے۔جب آپ اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچتے ہیں تو آپ کو آزادی کی جھلک نظر آجاتی ہے اور پھر آپ اس تک پہنچنے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ آپ کے ارادے پہلے سے کہیں مضبوط ہوجاتے ہیں۔
#پہلے_سٹیج_کے_دو_بڑے_چیلنج
یاد رکھیے! آپ پچھلے کئی سال سے ایک اڈکشن لائف گزار رہے  ہیں ، اس لئے آپ کو پہلے سٹیج میں ریلیپس سے بچنے کے لئے بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔ عام طور پر اس سٹیج میں ری بوٹرز کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔
1)ریلیپس سے کیسے بچیں؟
2) اگر ریلیپس ہو جائے تو اس سے کیسے نمٹیں؟
اس قسط میں ہم آپ کو ریلیپس سے بچنے کے لئے چار بہت ہی طاقتور  موثر کونسیپٹس اور قابل عمل تجاویز دیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تین ایمرجنسی ٹپس بھی دے رہے ہیں۔ اگر آپ نے ایمانداری سے ان پر عمل کیا تو آپ گارنٹی کے ساتھ ریلیپس سے بچ جائیں گے اور پہلا سٹیج (7days_______1) آسانی سے پار ہو جائے گا۔ تو آپ ان ٹپس کو دھیان سے پڑھیں۔ اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو کونسی ٹپ زیادہ اچھی لگی۔
#پہلے_ہفتے_میں_ریلیپس_سے_کیسے_بچیں
1️⃣۔
                                       ❌📱📺❌
#اپنے_ٹریگرز_کو_ختم_کریں
⬅️سوشل میڈیا پر تمام ایسی چیزیں ان فالو کر دیں جو ریلیپس کے لئے ٹریگرز ثابت ہوں۔
⬅️موبائل کی ایسی ایپ یا براؤزر کے نوٹیفکیشن آف کر دیں جس میں غلط چیزیں آتی ہوں۔ 
⬅️اگر آپ ڈائجسٹ پڑھنے، ڈرامے، موویز دیکھنے یا یوٹیوب چلانے کے عادی ہیں تو ان چیزوں کو کم از کم ایک ہفتے کے لئے چھوڑ دیں۔
⁦⬅️⁩اگر آپ نے یوٹیوب پر کوئی لیکچر سننا ہے یا فیس بک پر کوئی کام کی چیز دیکھنی ہے تو ایسی جگہ بیٹھیں جہاں گھر یا آس پاس والوں کی نظر پڑتی رہے۔
⬅️ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے پی ایم او کرنے کے عادی ہیں تو آپ کو سونے کی عادات بدلنے پر کام کرنا پڑے گا۔ پہلے نمبر پر سونے سے ایک گھنٹہ قبل ہی تمام انٹرنیٹ ڈیوائسز کو اپنے سے دور کر دیں۔اور کسی بھی صورت اس گھنٹے میں نیٹ کا استعمال مت کریں۔ لیکن فارغ ہرگز مت رہیں۔بلکہ سونے سے پہلے کسی اور کام کی عادت ڈالیں، جیسے کتاب پڑھنا، 
اپنی روز مرہ کی ڈائری لکھنا
مراقبہ/ میڈیٹیشن  کرنا
تلاوت کرنا
ذکر کرنا
منزل پڑھنا
ہلکی پھلکی ورزش یا بیڈ ٹائم یوگا کرنا
واک کرنا
والدین کے ساتھ وقت بیتانا
اپنے کل کے کاموں کی لسٹ بنانا
غسل کرنا
اپنے دوستوں کو فون کرنا
اپنے کسی بھی بکھرے کام کو ترتیب دینا 
اگر آپ نے ان کاموں کی عادت نہ ڈالی تو آپ واپس پی۔ ایم۔ او کی طرف لوٹ سکتے ہیں۔
👈یاد رکھیں ایک پو+رن اڈکٹ کا دماغ جس چالاکی سے اس شخص کو پھنساتا ہے، اسے خود بھی اندازہ نہیں ہوتا۔ لہٰذا بڑی احتیاط کے ساتھ اپنی نگرانی کریں۔فراغت سے بچیں اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔اپنی زندگی کا مقصد طے کریں اور اس میں جت جائیں۔
👈 ریلیپس کے ان چار خطرے کے جھنڈوں سے خبردار رہیں
🚩 جب ارجز زیادہ ستا رہی ہوں اور آپ کے پاس نیٹ ہو۔
🚩 جب  آپ اکیلے ہوں اور فارغ بھی ہوں۔
🚩 جب آپ اپنے پانی کی اور غذائی ضروریات پوری نہ کر رہے ہوں
🚩 جب آپ سٹریس کا شکار ہوں۔
2️⃣۔
                                        ❌❌❌
#یار_رکھیں_کہ_پ+ورن_کی_خوہش_قدرتی_نہیں
اس غلط فہمی میں ہر گز نہ رہیں کہ شہوت بھوک کی طرح ہے۔ جس طرح ہمیں کھانے کی ضرورت،ویسے شہوت پورا کرنے کی ضرورت۔۔۔۔۔
آپ مانیں یا نا مانیں لیکن مستقل پی ایم او کی خواہش پوری کر کر کے آپ کو ایسا ہی لگنے لگتا ہے کہ پور+ن بھی آپ کی غذا ہے۔ لیکن جب آپ نوے دن پورے کریں گے، تب ہی آپ کو اندازہ ہوگا کہ جن خواہشات کو آپ آج تک بھوک کی طرح سمجھ کر مٹاتے آئے تھے، ایک خوفناک لت تھی۔ نوے دن بعد آپ میں اگرچہ پہلے سے کہیں زیادہ مردانہ قوت ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے اوپر قابو پانے کی ایک زبردست طاقت بھی آجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو فضول میں خیالات تنگ نہیں کرتے۔ بس اس غلط فہمی سے کسی بھی طرح اپنے آپ کو نکالیں کہ پو+رن اور مشت+ زنی آپ کی ضرورت ہے۔ جہاں تک جنسی تعلق کی خواہش ہے، آپ اسے دبا تو نہیں سکتے لیکن اس کا رخ ضرور تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اس انرجی کو تخلیقی کاموں ، پڑھائی، باڈی بلڈنگ وغیرہ میں خرچ کر کے جینیس انسان بن سکتے ہیں۔ اس ٹاپک (sexual energy transmutation) پر ہم بعد میں بات کریں گے۔
3️⃣۔
                                           🎭🎭🎭       
#اپنے_لاشعور_کی_قید_سے_نکلیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ مستقل اڈکشن لائف سٹائل گزارنے سے آپ کا لاشعوری دماغ آپ کو بار بار یہ پیغام دینے لگتا ہے کہ آپ پورن نہیں چھوڑ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو  پو+رن چھوڑنا مشکل لگتا ہے۔(اسی کو ہم مائنڈ سیٹ کہتے ہیں)۔ 
چلیں آپ کو ایک مثال سے سمجھاتے ہیں
اگر آپ سے یہ سوال پوچھا جائے کہ سب سے طاقت ور جانور کونسا ہے تو بہت سوچ و بچار کے بعد اکثریت کا جواب ایک ہی ہوگا کہ ہاتھی ،ہاتھی کی طاقت سے کسی کو انکار نہیں آپ نے اکثر چڑیا گھر، سرکس،یا کسی اور جگہ پر ہاتھی ضرور دیکھے ہونگے،اپنے قلے پر کمزور سی رسی کے ساتھ باندھا ہوا یہ ہاتھی اس بات سے بے خبر ہوتا ہے کہ اسکی طاقت کتنی ہوتی ہے اور یہ رسی جو،اس کے گلے میں پڑی ہے اس کے اگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی،مگر ہاتھی ساری زندگی اس رسی کا غلام بنا کھڑا رہتا ہے ،اس کی نظر میں وہ رسی اتنی مضبوط ہے کہ وہ اسے توڑ نہیں سکتا ،ایسا کیوں ہوتا؟ کبھی آپ نے سوچا ؟اسکی وجہ یہ نہیں کہ قلا، یا رسی ہاتھی کی طاقت سے زیادہ مضبوط ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بچپن سے ہی ہاتھی کو اس کے ساتھ باندھ دیا جاتا ہے جب اسے یہ سینس نہیں ہوتی اور اس وقت اگر وہ زور لگائے بھی تو وہ کمزور ہوتا ہے وہ اسے توڑ نہیں سکتا اور اس کی نفسیات میں، اس کی سوچ میں یہ بات بیٹھ جاتی ہے کہ یہ کوئی بہت بڑی بلا ہے۔ جس کو میں نہیں توڑ سکتا اور وہ اس کے سامنے خود کو بے بس سمجھتا ہے
بلکل اسی طرح مستقل پی ایم او والی لائف گزارنے سے  آپ بھی اپنی ذہنیت کے قیدی بن جاتے ہیں۔ آپ کو یہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اب بھی آپ کے اندر آپ کی سوچ سے بھی زیادہ طاقت موجود ہے۔ جسے استعمال میں لا کر آپ پی ایم او کی قید سے باہر آسکتے ہیں۔
پیارے دوستو !  یہ تو ممکن ہے کہ بار بار پور+ن چھوڑنے کی ناکام کوشش سے آپ وقتی طور پر ہمت ہار بیٹھے ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ میں اس سے نکلنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ لہذا جب آپ پوری تیاری کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہوگے تو یہ پی ایم او کسی دم کٹے چوہے کی طرح ڈر کے بھاگ جائے گی۔
4️⃣۔
                                      🗣️ 🧠🧠🧠
#طاقتور_جملوں_کا_استعمال_کریں
آپ کے دماغ میں آنے والے ہر خیال، ہر لفظ کی آپ پر ایک گہری چھاپ ہوتی ہے۔ کمزور خیالات آپ کو کمزور بناتے ہیں اور طاقتور خیالات آپ کو طاقت ور بناتے ہیں۔ ان کے بارے تفصیلی پوسٹ بھی لکھیں گے۔ فی الحال آپ ان الفاظ کو اپنے دماغ میں سوچیں، محسوس کریں۔ اور دہرائیں خاص کر سوتے وقت اور صبح اٹھتے وقت۔ شروع میں دماغ ان جملوں کو قبول نہیں کرے گا۔ لیکن کوئی بات نہیں۔ آپ یہ جملےاپنے آپ سے کہنا جاری رکھیں۔ جلد آپ کا یقین مضبوط ہو جائے گا۔
طاقتور جملے
میں پی ایم او جیسی خباثت سے بلند ہوں۔
میں پی ایم او سے زیادہ طاقتور ہوں۔
میں برے خیالات کو کچل دیتا ہوں۔
میرے اندر خالص انرجی اور محبت ہے۔
پی ایم او کی خواہش ختم ہو تی جارہی ہے۔
میرے اندر مادہ منویہ توانائی پیدا کر رہی ہے۔
میں ایک مضبوط مرد ہوں۔
میں اپنی انرجی کو برباد نہیں کرتا۔
میری جنسی طاقت میرے تخلیقی کاموں میں استعمال ہو رہی ہے۔
میرا دماغ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو رہا ہے۔
میرا پچھتاوا ختم ہو رہا ہے۔
میرے عزائم پہاڑ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔
میں ان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔
کوئی مجھے ایک ارب روپے دے کر بھی ریپس نہیں کروا سکتا۔
کیونکہ میں اپنے ساتھ مخلص ہوں۔
کیوں کہ میں نے اپنے ساتھ وفاداری کا عہد نبھانا ہے۔
نوٹ: ان طاقتور جملوں کو  اپنی آواز میں ریکارڈ کر لیں اور اسے رپیٹ موڈ پر لگا کر بار بار سنیں۔ ایک دن میں ہی آپ پر اثر واضح ہو جائے گا۔ 
نوٹ: ہوسکتا ہے یہ بات آپ کو عجیب لگے لیکن اس کے پیچھے ایک پوری سائنس چھپی ہے جس کے بارے میں جلد ہی ہم آپ کو بتائیں گے۔


Leave a Reply

Ehsaas All Programs & Portals Complete Detailed Information in Urdu/English

Ehsaas All Program,Portals Detail
Holler Box