(احساس لنگر) Details about Ehsaas Langar

کیا آپ احساس لنگر میں کھانا کھانا چاہتے ہیں؟

احساس لنگر کے بارے میں جانیئے

احسا س لنگر کا مقصد معاشرے کے غریب ترین اور پسماندہ طبقات بالخصوص دہاڑی دار مزدوروں کو مفت کھانا فراہم کرنا ہے۔
پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے احساس ملک بھرمیں 2سال کے عرصے میں112لنگر خانے کھول رہا ہے۔

احساس لنگر پرعملدرآمد کا نظام

حکومت پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے ذریعے درج ذیل تین شعبوں میں احساس لنگرخانوں کیلئے بھر پور تعاون کر رہی ہے۔

سب سے پہلے لاجسٹک سپورٹ ہے کیونکہ فلاحی تنظیموں کو اکثرایسی جگہوں پرلنگر خانوں کے قیام کیلئے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ان کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اس مزاحمت کی وجہ عموماًمارکیٹ اور مقامی عوامی انتظامیہ کا عوامی زمینوں پر تجاوزات کا خدشہ ہوتا ہےاور لنگر خانہ کھلنے سےوہاں کھانا فروخت کرنے والے مقامی ڈھابوں اور ریڑھی بانوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے۔

-حکومت تحفظ اور معیار کے تعین میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

.حکومت معلومات کو بڑے پیمانے پر پھیلا رہی ہے

\ پہلا لنگر خانہ 7 اکتوبر 2019کو اسلام آباد میں کھولا گیا جہاں کم از کم800 افراد کو روزانہ مفت کھانا مہیا کیا جارہا ہے۔ اب تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 33لنگرخانے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں کھولے جا چکے ہیں۔مزید پر کام تیزی سے جاری ہے۔

:اہلیت کا معیارجانیئے

احساس لنگر میں مزدور، دیہاڑی دار اور ضرورت مند افراد دو وقت کا کھانا مفت کھا سکتے ہیں۔احساس لنگر بس اڈوں، صنعتی علاقوں، ہسپتالوں وغیرہ کے آس پاس کھولے جا رہے ہیں تاکہ ضرورت مند مزدور و دیہاڑی دار افراد، مسافر حضرات اور ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے تیماردار یہاں مفت کھانا کھا سکیں

:قریبی لنگر کا پتہ اور تفصیل جانیئے

براہ کرم احساس ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں اور احساس لنگر اور احساس پناہ گاہ سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کریں۔

ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

احساس لنگر و پناہ گاہ ایپ کے استعمال کیلیئے معلوماتی ویڈیو


رابطہ کریں
111-729-526


SEE MORE JOBS HERE…..

[pt_view id=”dd5d2e121f”]