Ehsaas Emergency Cash Round-2, Rs. 12000 Ehsaas Emergency Cash Program Launched, Registration Through SMS, Register with Ehsaas Emergency Cash Program through Message, Emergency Cash SMS Service

عوام کی سہولت کیلیئےاحساس 8171ویب پورٹل کا اجراءکر دیا گیا ہے۔احساس پورٹل کےذریعے سروے شدہ گھرانے شناختی کارڈ نمبر یا سروے ٹوکن نمبر کی مدد سے پورٹل پر احساس کے تحت اپنی اہلیت جان سکتے ہیں۔

پورٹل کا پتہ

http://ehsaastracking.pass.gov.pk

مزیدتفصیلات کیلیئےیہ معلوماتی ویڈیوملاحظہ

کیجیئے۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ سے متعلق وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنانے کے لئے آج شام ایک ایس ایم ایس سروس 8171 شروع کی جارہی ہے۔

بدھ کے روز ریڈیو پاکستان کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 150 بلین روپے کا یہ پروگرام ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے جو کورون وائرس کی وجہ سے معاشی پریشانی کا شکار غریب خاندانوں کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک شفاف طریقہ کار کے ذریعہ بارہ ہزار روپے نقد گرانٹ دی جائے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پروگرام سے مستفید ہونے کے خواہاں مستحق خاندانوں کو اپنے قومی شناختی کارڈ ایس ایم ایس کوڈ 8171 پر بھیجیں ، جو آج شام کو چالو ہوجائے گا۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ احسان راشن پلیٹ فارم بھی لوگوں کو مربوط کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جو ضرورتمندوں کو راشن دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پینتیس ہزار مستحق کنبے اور چھ سو سے زیادہ ڈونرز نے آن لائن پلیٹ فارم پر اپنا اندراج کرایا ہے۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ مستحق کنبے ایک ساتھ ان دونوں پروگراموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ صوبائی حکومتوں کے ہم آہنگی سے عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنائے

شیئر کریں , اجر کمائیں

ضرورت مند افراد اپنا شناختی کادڈ درج ذیل کوڈ نمبر پر میسج کریں

“8171”

“SMS YOUR CNIC TO 8171”